Shanta ka Allah sa Wada – SaimWrites
شیطان بھی اللہ تعالی کی بنائی ہوئی مخلوق ہے. یہ پہلے آسمان میں رہتا تھا اور اللہ تعالی کی عبادت کرتا تھا. اللہ تعالی نے جب حضرت آدم علیہ السلام کو بنایا تو فرشتوں اور
ابلیس کو کہا کہ ان کو سجدہ کرو. سب فرشتوں نے اللہ تعالی کا حکم مانا اور انسان کو سجدہ کیا لیکن شیطان نے سجدہ نہ کیا۔ اللہ تعالی نے فرمایا کہ جب میں نے تجھ کو حکم دیا تو تو نے
کس وجہ سے سجدہ نہ کیا۔ شیطان نے کہا میں اس سے اچھا ہوں مجھ کو آپ نے آگ سے بنایا ہے اور اسے مٹی سے بنایا ہے اللہ تعالی نے فرمایا تو وحشت سے اتر جا۔ تو اس
قابل نہیں کہ یہاں غرور کرے تو ذلیل ہے۔ شیطان نے کہا مجھے قیامت تک کے لیے مہلت دیجیے۔ اللہ تعالی نے فرمایا جا تجھے مہلت دی جاتی ہے شیطان نے پھر کہا
مجھے تو آپ نے ملعون کیا ہے میں بھی ان کو سیدھے راستے سے بہکاوں گا. ان کے آگے اور پیچھے سے ان کے دائیں اور بائیں سے آؤں گا. اور ان میں سے اکثر آپ کا
شکر ادا نہ کریں گے. اللہ تعالی نے فرمایا نکل جا یہاں سے ذلیل مردود جو لوگ ان میں سے تیرا کہنا مانیں گے ان سب کو تجھ کو جہنم میں بھر دوں گا. اس وقت سے شیطان ہم
سب کا دشمن ہے. اور چاہتا ہے کہ ہم اللہ تعالی کی عبادت نہ کریں. دنیا میں رہے کر اچھے کام نہ کریں نماز نہ پڑھیں ماں باپ کا کہنا نہ مانیں جھوٹ بولیں چوری کریں
کمزوروں کو ستائیں اور پریشان کریں کسی کی مدد نہ کریں تاکہ شیطان نے اللہ تعالی سے جو بات کہی ہے وہ اس کو پورا کر کے دکھائے اگر شیطان کے کہنے میں آ گئے تو اللہ تعالی
نے بھی شیطان سے جو وعدہ کیا ہے وہ اس کو پورا کریں گے. یعنی شیطان کو اور جو اس کا کہنا مانیں گے سب کو جہنم میں بھر دیں گے. اللہ تعالی ہم سب کو جہنم کی آگ سے
بچائے